रविवार, 12 नवंबर 2017

خوفناک خواب

🔥خوفناک خواب🔥
تحریر....جمیل اخترشفیق
انسانوں کی شکل میں بھیڑیے اپنے ہاتھوں میں دھار دار اسلحہ لیے بھوکے خونخوار جانور کی طرح سڑک پہ اِدھر اُدھر ایسے دندنا رہے تھے جیسے کسی شکار کی تلاش میں ہوں،میری آنکھوں نے اس درجہ خوفناک منظر کبھی نہیں دیکھا تھا، بھیڑ میں موجود لوگوں کی کی پیشانی پہ تِلک،آنکھوں میں عداوت کا خمار،اور زبان  پہ جے شری رام کا نعرہ جاری تھا،گھر سے نکلتے وقت یہ میرے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ عام شاہراہ جہاں پہ روز ہزاروں زندگیاں بے خوف وخطر دوڑتی دکھائ دیتی ہیں وہاں پہ انسان وہی ہوں گے لیکن کردار اتنی جلدی بدل جائیں گے ، لوگ ایک جیسے گوشت پوشت رکھنے والے اپنے ہم جنسوں پہ ہی ٹوٹ پڑیں گے اور ایسے ایسے وحشتناک مناظر دیکھنے کو ملیں گے جن سے انسانیت تھرا اُٹھے۔

میں کسی طرح اُس بھیڑ سے نظریں بچاکر نکل جانا چاہتا تھا لیکن گھبراہٹ کے عالم میں شاید میں یہ بھول گیا تھا کہ سر پہ رکھی ٹوپی،بدن پہ کرتا پاجامہ، چہرے پہ داڑھی ہی بلوائیوں کو اشتعال دلانے کے لیے کافی ہے،دل میں آس کا ایک ٹمٹماتا چراغ روشن ہوا کہ اس بھیڑ میں کوئ  تو ہوگا جو مجھ بے گناہ پہ رحم کھائے گا، مجھے اس بھیڑ سے نکالے گا، اچانک ایک جانی پہچانی سی آواز کانوں میں گونجی... مار سالا میاں کے........ میں تھوڑا چونکا ......پلٹ کے دیکھا تو میرا بچپن کا دوست راج کمار ہاتھوں میں برچھی لیے میری جانب دوڑا ہوا چلا آرہا تھا....... میں سراپا حیرت بن کر اُسے دیکھ رہا تھا، ذہن میں درجنوں سوالات سر اُبھار رہے تھے، یہ تو میرا بچپن کا یار ہے، ہم عمر ہے، اس کا میں نے کیا بگاڑا ہے؟ اس بھیڑ میں ایک ہی صورت تو ایسی نظر آئ جسے دیکھ کر عافیت کے قندیل روشن ہوئے تھے مگر وہ بھی........ اس سے پہلے کہ راج کمار مجھ پہ پوری شدت سے وار کرتا میرے منہ سے زور کی چینخ بلند ہوئ اور میری آنکھ کھل گئ۔

सदक़ा की अहमियत

*صدقہ*

اگر صدقہ کرنے والا جان لے اور سمجھ لے کہ اس کا صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے اللہ کے ہاتھ میں جاتا ہے تو یقینا دینے والے کو لذت، لینے والے سے کہیں زیادہ ہو گی.

کیا آپ کو صدقہ کے فوائد معلوم ہیں؟
فوائد نمبر 17، 18، 19 کو خاص توجہ سے پڑهیے گآ :-

تو سن لیں !
صدقہ دینے والے بهی اور جو اس کا سبب بنتے ہیں وہ بهی!!!

1. صدقہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے
2. صدقہ اعمال صالحہ میں افضل عمل ہے ، اور سب سے افضل صدقہ کهانا کهلانا ہے.
3. صدقہ قیامت کے دن سایہ ہو گا، اور اپنے دینے والے کو آگ سے خلاصی دلائے گا
4. صدقہ اللہ جل جلالہ کے غضب کو ٹهنڈا کرتا ہے، اور قبر کی گرمی کی ٹهنڈک کا سامان ہے
5. میت کے لیے بہترین ہدیہ اور سب سے زیادہ نفع بخش چیز صدقہ ہے، اور صدقہ کے ثواب کو اللہ تعالی بڑهاتے رہتے ہیں
6. صدقہ مصفی ہے، نفس کی پاکی کا ذریعہ اور نیکیوں کو بڑهاتا ہے
7. صدقہ قیامت کے دن صدقہ کرنے والے کے چہرے کا سرور اور تازگی کا سبب ہے
8. صدقہ قیامت کی ہولناکی کے خوف سے امان ہے، اور گزرے ہوئے پر افسوس نہیں ہونے دیتا
9. صدقہ گناہوں کی مغفرت کا سبب اور سیئات کا کفارہ ہے
10. صدقہ خوشخبری ہے حسن خاتمہ کی، اور فرشتوں کی دعا کا سبب ہے
11. صدقہ دینے والا بہترین لوگوں میں سے ہے، اور اس کا ثواب ہر اس شخص کو ملتا ہے جو اس میں کسی طور پر بهی شریک ہوں
12. صدقہ دینے والے سے خیر کثیر اور بڑے اجر کا وعدہ ہے
13. خرچ کرنا آدمی کو متقین کی صف میں شامل کردیتا ہے، اور صدقہ کرنے والے سے اللہ کی مخلوق محبت کرتی ہے
14. صدقہ کرنا جود و کرم اور سخاوت کی علامت ہے
15. صدقہ دعاوں کے قبول ہونے اور مشکلوں سے نکالنے کا ذریعہ ہے
16. صدقہ بلاء(مصیبت) کو دور کرتا ہے، اور دنیا میں ستر دروازے برائی کے بند کرتا ہے
17. صدقہ عمر میں اور مال میں اضافے کا سبب ہے، کامیابی اور رزق کا سبب ہے
18.  صدقہ علاج بهی ہے دوا بهی اور شفاء بهی
19. صدقہ آگ سے جلنے، غرق ہونے، چوری  اور بری موت کو روکتا ہے
20. صدقہ کا اجرملتا ہے، چاہے جانوروں اور پرندوں پر ہی کیوں نہ ہو

☆آخری بات :
بہترین صدقہ اس وقت یہ ہے کہ آپ اس میسیج کو صدقہ کی نیت سے آگے نشر کر دیں.

विशिष्ट पोस्ट

अपनी समस्या हमें लिखें हम आप की आवाज़ बनेंगें

अपनी समस्या हमें लिखें हम आप की आवाज़ बनेंगें आप जनों से अपील है कि अगर आप प्रताड़ित किये जा रहे हैं कोई आप पर ज़ुल्म करता है या आ...